ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کراچی پولیس نے عوام کیلیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 3 تا 6 نومبر ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی جس کے لیے ٹریفک پولیس نے ہیوی گاڑیوں، کمرشل ٹریفک اور عوام کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل نرسری سے آنیوالی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اس ٹریفک کو حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کارساز، ڈرگ روڈ سے راشدمنہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کیا جاسکے گا۔

May be an image of floor plan, map and text

ائیرپورٹ سےآنیوالے ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم جاسکیں گے۔ ملینیم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم سے ڈالمیا جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ جا سکے گا۔

نیپا سےحسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔

نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورا، نیپا، راشدمنہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل جاسکیں گے۔

یونیورسٹی روڈ پر اندرون علاقے سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک پر اسٹیڈیم یا یونیورسٹی روڈ جانے پر پابندی ہوگی، اس ٹریفک کو شہیدملت روڈ بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائےگا۔

ہیوی، کمرشل ٹریفک کو سرشاہ سلیمان روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے شارع پاکستان کریم آباد سے سہراب گوٹھ کا روٹ استعمال کیا جا سکےگا۔

سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم دونوں سڑکیں ہیوی، کمرشل ٹریفک کیلئےبند ہوں گی۔

یونیورسٹی روڈ ایکسپو ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب کسی ٹریفک کو جانےکی اجازت نہیں ہو گی۔ حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم سےحسن اسکوائر چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھلا رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں