ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کیا آپ کے پاس بھی ایس ایم ایس آیا ہے؟ ٹریفک پولیس نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ٹریفک پولیس نے جعلی ایس ایم ایس سے عوام کو خبردار کردیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ بعض نوسرباز عناصر 1915 نمبر کے نام سے جعلی ایس ایم ایس اور ای چالان سے متعلق گمراہ کن پیغامات ارسال کررہے ہیں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری پیغامات صرف مستند ذرائع سے ارسال کیے جاتے ہیں، کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر کل کرنے، اپنی ذاتی معلومات یا تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ آپ کو کسی ایس ایم ایس یا ای چالان کے بارے میں شبہ ہو تو فوری طور پر ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرکے تصدیق کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں