کراچی: ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا انوکھا اقدام
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا انوکھا اقدام

کراچی: شہر قائد میں ڈبل پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے انوکھا اقدام کیا ہے اب گاڑی نہیں اُٹھائی جائے گی بلکہ شہری کو نمبر پلیٹ سے محروم ہونا پڑے گا۔

کراچی کی انتہائی مصروف شاہراہ صدر میں ٹریفک جام روز کا معمول ہے پہلے تو نو پارکنگ سے گاڑیاں لفٹ کرکے لائی جاتی تھیں اور جرمانے کیے جاتے تھے مگر اب ٹریفک پولیس نے نیا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق ڈبل پارکنگ پر اب ٹریفک پولیس آپ کی گاڑی نہیں بلکہ اصل نمبر پلیٹ لفٹ کرے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ہاتھ میں اسکریو ڈرائیور تھامے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ لفٹ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ پہلے گاڑی لفٹ کی جاتی تھی اور لفٹر ایک گاڑی کو اٹھا سکتا ہے جس کو آنے میں 30 سے 45 منٹ لگ جاتے تھے اور پھر چالان کیا جاتا تھا اس سے نوپارکنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہریوں کو کہا جاتا ہے کہ گاڑی ہٹائیں لیکن وہ بیٹھے رہتے ہیں تاہم اب نمبر پلیٹ لفٹ کرنا شروع کی ہے اور ان کا چالان 520 روپے کیا جائے گا اور گاڑی پر ایک نوٹس بھی چسپاں کیا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں