ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

گاڑیوں کی لفٹنگ سے حاصل کروڑوں روپوں سے متعلق اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے نو پارکنگ سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لفٹ کی جاتی ہیں، موٹر سائیکل کے لفٹنگ چارجز 200 اور گاڑیوں کا 500 روپے عائد کیا جاتا ہے۔

ٹریفک پولیس کی ویکل لفٹنگ چارجز میں جمع ہونے والے کروڑں روپے کہاں جاتے ہیں؟ اس سے متعلق اے ار وائی نیوز نے تفصیل حاصل کرلی۔

ٹریفک پولیس فی کار 500 روپے اور فی موٹر سائیکل 200 روپے لفٹنگ چارجز کی مد میں شہریوں سے وصول کرتی ہے، ٹریفک پولیس لفٹنگ چارجز کے علاوہ جرمانے کی رقم بھی وصول کرتی ہے۔

ویکل لفٹنگ سے حاصل رقم کا 60 فیصد پولیس کے علیحدہ بینک اکاونٹ میں رکھے جاتے ہیں، کراچی بھر سے ویکل لفٹنگ چارجز سے حاصل رقم کا 60 فیصد ٹریفک پولیس ہی مختلف اخراجات کی مد میں خرچ کرتی ہے۔

پولیس کو ملنے والی 60 فیصد رقم میں شامل کروڑوں روپوں کو تین مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جاتی ہے۔34 فیصد رقم ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کی مینٹینس یا مرمت پر خرچ کی جاتی ہے۔33 فیصد رقم سے شہر بھر میں ویکل لفٹنگ کے لئے رکھے گئے پرائیوٹ اسٹاف پر خرچ کئے جاتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 33 فیصد رقم ٹریفک پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوتی ہے، ہر مقصد کے لئے رقم ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کی اجازت سے جاری ہوتی ہے۔

2012 میں آئی جی سندھ نے تحریری حکمنامہ میں طریقہ کار واضع کیا تھا۔

گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نے ٹریفک پولیس کی ویکل لفٹنگ میں شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کو پہنچنے وال نقصان کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ چلائی تھی، کراچی بھر میں روز ٹریفک پولیس ہزاروں کاریں اور موٹر سائیکل نو پارکنگ کے نام پر اٹھاتی ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں