بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی میں معلم کے تشدد کا شکار بچہ انتقال کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے منگھوپیر عزیز بروہی گوٹھ میں معلم کے تشدد کا شکار 6 سالہ بچہ چالیس روز سے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6 سالہ حسن کی موت 2 وجوہات کی بناء پر ہوئی، حسن کے دل اور پھیپڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، دماغ نے بھی کام کرنا بند کردیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بچے کے سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے موت ہوئی، علاج کے دوران بھی بچہ اچانک چیخ مار کر اٹھ جاتا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 3 دسمبرکو عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ مدرسے کے معلم نے چھ سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد کیا ڈنڈے مار کر معصوم طالبعلم حسن کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے معلم اللہ بچایا  کو گرفتار بھی کیا تھا جس نے بعد میں عدالت سے ضمانت حاصل کی۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی تدفین کے بعد مزید لائحہ عمل بتایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں