پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی: ڈیفنس میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 مئی 2026): شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حمزہ اور سمیر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور کورنگی پی این ٹی کالونی کے رہائشی تھے۔

متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حمزہ اور سمیر مویشی منڈی جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کے بعد فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی میں داؤد چورنگی پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ ماموں کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔ حادثے میں بچے کا ماموں محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ٹرالرڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں