ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کراچی : لانڈھی میں ٹریلر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی فیوچر موڑ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے شرافی گوٹھ فیوچر موڑ الجنت ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نواجون موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ متوفین کی شناخت 18 سالہ عاصم ، 17سالہ رحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں