تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

کراچی ٹرین آپریشن معطل، بکنگ روک دی گئی

ریلوے حکام نے 4 سے 20 اکتوبر تک بکنگ روکنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق خیبرمیل، رحمان بابا ایکسپریس کےگارڈ اور ڈرائیورز نے ٹریک پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک مکمل ٹرین آپریشن کی بحالی کےلیے ٹھیک نہیں ہے۔

ٹریک قابلِ قبول نہ ہونے پر مکمل ٹرین آپریشن مزید 16 دن کیلئے بند کر دیا گیا۔ ٹریک کی کمزور حالت پر 5 اکتوبر کو چلنے والی 3 ٹرینیں کینسل کی جاسکتی ہیں۔

ٹریک زیرآب ہونے پر مکمل ٹرین آپریشن مزید 16 دن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے 4 سے 20 اکتوبر تک ایڈوانس بکنگ کی رقم کی واپسی شروع کر دی ہے۔

خیبرمیل، رحمان بابا، قراقرم، کراچی اور پاک بزنس ایکسپریس کی بکنگ جاری ہے۔ بوچیری، پڈ عیدن سیکشن کے متعدد مقامات پر ٹریک پر پانی کھڑا ہے۔

محکمہ ریلوے کاٹکٹوں کی واپسی کےلیے17واں نوٹیفکیشن جاری ہے۔ 1 ماہ 7 دن تک ٹرین آپریشن معطلی سے 22 ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

پڈعیدن سے بوچیری تک کنٹرولڈ اسپیڈ 10 سے 20 کلومیٹر پر جزوی ٹرین آپریشن بحال ہے۔ فلڈمینجمنٹ سینٹر روزانہ سکھر ڈویژن میں ٹریک پرپانی کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

زیرآب ٹریک کی حالت دیکھ کراپ،ڈاؤن متعددٹرینوں کاآپریشن معطل رکھاگیاہے۔ لاہور اور کراچی سےکوئٹہ کے درمیان ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے۔

Comments

- Advertisement -