The news is by your side.

Advertisement

کراچی، درجنوں خواتین کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے ڈکیتیاں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے 30 سے زائد خواتین کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان امیر اور دلاور کے قبضے سے لوٹا گیا سامان اور زیورات بھی برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت دو الگ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد خواتین سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ایک شہری کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین سے ڈکیتی کی واردات کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے بہادر آباد، نمائش چورنگی اور طارق روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں