بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی: تالاب میں ڈوبنے سے 2 بچوں کی موت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے سرجانی ٹاؤن کے ایک تالاب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران اچانک ڈوب گئے۔ 6سالہ بہادر اور 8سالہ گل کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پانی میں ڈوبنے سے ہلاکت کا ایک اور واقعہ صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں پیش آیا، گاؤں آرائيں نہر ميں 2 لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں11 اور 15 سال ہیں۔

- Advertisement -

ادھر صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں لڑکیوں کو سیلفی بنانا مہنگی پڑگئی۔ سیلفی بناتے ہوئے 3بہنوں سمیت4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے، مقامی افراد نے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو دریا سے نکال لیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، 5 بہنیں سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں اور سیلفی لینے کے چکر میں پانی میں ڈوب گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اس طرح کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں