جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کراچی : 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹنے والے سفاک باپ کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوثر نیازی کالونی میں بیٹیوں گلے کاٹنے والے سفاک باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، باپ کے خلاف بیٹےارسلان نے مقدمہ درج کرایا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنی ہی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اکبر نے 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کو گلے پر چھری پھیر کر بے دردی سے قتل کیا۔

بچیوں کے قتل کا مقدمہ ملزم باپ کیخلاف حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا، مقتول بچیوں کے بھائی ارسلان کی مدعیت میں حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں باپ اکبر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں لرزہ خیز واقعہ، سفاک باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو ذبح کردیا

اہلخانہ نے بتایا کہ زینب اور عالیہ کی والدہ کا انتقال چار سال قبل ہوچکا تھا، اور دونوں بچیاں اپنے والد کے ساتھ اکیلی رہتی تھیں۔

ملزم اکبر بے روزگار اور بھاری قرضے کے باعث ذہنی دباؤ و مالی مشکلات کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا تھا۔

مقتولین بچیوں کے بہن بھائیوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کا والد کئی لوگوں سے قرضے لیکر فضول خرچیوں میں اڑا چکا تھا اور ان حالات میں ذہنی الجھنوں کا شکار ہو گیا تھا، مرنے والی دونوں بچیاں اپنے 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقتول بچیوں کے دیگر بہن بھائیوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں