پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(16 جنوری 2026): شہر قائد میں سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے  2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے، دوسری جانب راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں 18 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

موٹر وے پر المناک حادثہ، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں