ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

کراچی : رکشہ ریس کے دوران ٹریفک اہلکار سمیت 2 افراد کو زخمی کرنے والے دونوں ڈرائیور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرجانی عبداللہ موڑ کے قریب رکشہ ریس کے دوران ٹریفک اہلکار اور شہری کو حادثے میں زخمی کرنے والے دونوں رکشہ ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی عبداللہ موڑ کے قریب گزشتہ شام 2 رکشوں کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی۔

پولیس نے عبداللہ موڑ پر حادثے کے ذمہ دار 2 رکشہ ڈرائیور شہزاد اور ابرار کو گرفتار کرلیا، حادثہ غفلت اور تیز رفتاری سے ریس لگانے کے دوران پیش آیا تھا۔

پولیس نے سرجانی تھانے میں سیکشن افسر ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سرجانی تھانے میں سیکشن افسر ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ساجد علی سرجانی عبداللہ موڑ پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ 2 رکشے تیز رفتاری سے ریس لگاتے ہوئے آئے اور ٹکر اگئے۔

مدعی مقدمے نے کہا کہ دونوں رکشے سڑک کنارے اہلکار سمیت 2 افراد سے ٹکرائے، رکشہ ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائنس بھی نہیں تھے۔

پولیس نے ملزمان کے رکشے تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں