کراچی(12 جنوری 2026): گزشتہ رات پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ملزمان کی شناخت ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کی ہلاکت سے متعلق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مارے گئے دونوں ملزمان کئی برسوں سے ڈکیتی، قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ایس آئی یو کے ایس ایس پی عمران کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت محمد بلال اور نقاش کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان ایس آئی یو کو دوران ڈکیتی قتل کیس میں مطلوب تھے۔
حکام کا بتانا ہے کہ 10 ستمبر کو ماڑی پور میں ڈکیتی کے دوران شہری ولی خان کو قتل کیا گیا تھا، ایس آئی یو نے بلائنڈ کیس کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کیا، واقعے میں ملوث ملزم سلیم کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی عمران کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بلال اور نقاش کی گرفتاری کیلئےکارروائی کی، کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ملزمان کئی برسوں سے ڈکیتی، قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


