کراچی : سی ٹی ڈی کی منگھوپیرمیں کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی : سی ٹی ڈی کی منگھوپیرمیں کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی : شہرقائد کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سامنے فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کےمطابق دہشت گردوں کا تعلق مفتی شاکر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ یہ گروپ کورنگی عوامی کالونی اوراصفہانی روڈ حملوں میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا دہشت گردوں کے قبضے سے مذہبی اور سرکاری مقامات کےنقشے برآمد ہوئے ہیں۔


کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈیوائسز،اسلحہ اوردیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں