جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

جامعہ کراچی میں 2 طلبا تنظیموں میں جھگڑا، موٹر سائیکل کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ کراچی میں 2 طلبا تنظیموں میں جھگڑا ہوا اس دوران مشتعل افراد نے موٹر سائیکل کو آگ لگادی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں مشتعل افراد نے ڈنڈے اور پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال کو کنٹرول کیا جارہا ہے، کیمپس سیکیورٹی آفیسر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلامی جمعیت طلبا نے جامعہ کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ باہر سے لوگ اندر کیسے آئے؟ ہم قانون نافذ کرنے والوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ فی الفور تمام عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں