ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

کراچی کی اہم شاہراہ کئی روز کیلیے بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی تک روڈ 10نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔

واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ کے مطابق کےفور منصوبے کیلئے پانی کی لائنیں ڈالنے کے باعث روڈ بند رہے گا۔

پہلے مرحلے میں وفاقی اردو یونیورسٹی تک لائنیں بچھائی جائیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک کام ہو گا۔

کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو نیپا چورنگی سے الہ ٰدین پارک کی طرف موڑا جائے گا۔

یونی ورسٹی روڈ پر تعمیر ہونے والا ریڈ لائن منصوبہ کراچی کے لئے شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے جہاں سے شہریوں کو گزرنا انتہائی تکلیف دہ ہے ، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔

کراچی یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبہ عوام کے لیے درد سر بن گیا، یہ بس منصوبہ مکمل کب ہوگا؟

چند ماہ قبل ریڈ لائن منصوبے کے کام کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی اور لوگ ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوئے۔

پانی کی لائن ٹوٹنے کا معاملہ : یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر سے نیو ٹاؤن تک ٹریفک کے لئے بند

اس منصوبے کے اطراف میں تین یونیورسٹیاں، کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی موجود ہیں جس کے طلبا بھی اذیت میں مبتلا ہیں اور طلبا کا کہنا ہے کہ بس منصوبے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے ہمیں مجبوراً گروپ بنا کر سڑک عبور کرنی پڑتی ہے، حکومت سے گزارش ہے کہ اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں