بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت واقع، پولیس شناخت کے لیے کوشاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 فروری 2026): شہر قائد میں ایک زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت واقع ہوئی ہے، جس کی شناخت کے لیے پولیس کوشاں ہے۔

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نصیر ٹاور کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کے چہرے پر چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، بہ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کی موت کرسی پر بیٹھے بیٹھے واقع ہوئی ہے۔

ابتدائی شبہے کے مطابق جاں بحق شخص رات گئے کسی حادثے کا شکار ہوا اور زخمی حالت میں آ کر کرسی پر بیٹھ گیا، جہاں بیٹھے بیٹھے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی دستاویز یا چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے، جس مقام سے لاش ملی وہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں آتا ہے، متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں