کراچی(19 فروری 2026): گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر نصیر ٹاور کے قریب سے ملنے والی لاش کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں مقتول کی لاش لائے جانے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، فوٹیج کے مطابق مقتول مزمل شاہ کو قتل کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر لاد کر لایا گیا۔
کراچی میں زخمی شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت واقع، پولیس شناخت کے لیے کوشاں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد سوار تھے جنہوں نے مقتول کی لاش کو اپنے درمیان بٹھایا ہوا تھا۔ ملزمان مقتول کو سڑک کنارے پھینک کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مزمل شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو سچل کے علاقے کا رہائشی تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مزمل شاہ گلستانِ جوہر میں مرغی کے گوشت کی ایک دکان پر کام کرتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول مزمل شاہ نشے کا عادی تھا اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ وہ اس سے قبل مختلف کیسز میں تین بار جیل بھی جا چکا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ قتل کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے
Sehri & Iftar Time in Pakistan- Ramadan 2026
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


