تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جامعہ کراچی خود کُش حملہ: لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) نے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ہلاک افراد کی لاشوں کا عمل شناخت مکمل کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی میں خودکُش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی افراد کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے۔ جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کو سانحے والے روز کی شب محکمہ پولیس سے 4 لاشوں کے نمونے ڈرائیور کے ریفرینس نمونے کے ساتھ موصول ہوئے تھے، ان میں تین چینی ماہرین اور ایک پاکستانی ڈرائیور کے نمونے شامل تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پرجلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کر کے26گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چینی ماہرین کے رشتے داروں کے نمونے دستیاب نہ ہونے کے باعث ایس ایف ڈی ایل، جامعہ کراچی کے ماہرین کی رائے کی روشنی میں چینی ماہرین کے زیرِ استعمال سامان سے نمونے حاصل کیے گیے تاکہ نتائج کی تیاری بروقت کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا، 3 چینی باشندوں سمیت 5 افراد ہلاک

واضح رہے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے میں 3 چینی باشندوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -