ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ نے یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر انجمن اساتذہ غفران عالم کا کہنا ہے کہ ہڑتال مؤخر ہونے کے بعد جامعہ کراچی میں اب امتحانات لیے جاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے تحت اساتذہ اپنے شعبوں میں امتحانات لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ حکومت سندھ کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: جامعہ کراچی میں ہزاروں طلبا کا تعلیمی سال متاثر ہونے کا خدشہ

انجمن اساتذہ نے حکومت سندھ کے ساتھ اجلاس میں بائیکاٹ ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین میں مذاکرات ہوئے جس میں ایک ماہ سے جاری ہڑتال اور امتحانی بائیکاٹ کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔

مذاکرات کے فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں انجمن اساتذہ کی جانب سے بائیکاٹ ختم کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز لیو انکیشمنٹ، ہاؤس سیلنگ میں اضافے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجے گا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں