کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہو گیا۔
کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ وائس چانسلر کا واٹس ایپ اکاؤںت ہیک ہونے کی تصدیق کر دی اور انتظامیہ نے اکاونٹ کے حوالے توجہ نوٹس جاری کر دیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے رقم اور دیگر چیزیں مانگے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے لہذا میرے اکاؤنٹ سے آنے والے کسی میسج کا جواب نہ دیا جائے۔
الرٹ
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا جس کے پیشِ نظر نیشنل سرٹ ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے حساس اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں جب کہ ڈیپ فیکس، اسپیئرفشنگ اور ڈی ڈی اوایس حملوں کا بھی خدشہ ہے۔
سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہونےکا خطرہ ہے، بینکنگ اور فنانشل سسٹمز کو رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، سرکاری ملازمین اور عوام مشکوک لنکس، ایپس سے محتاط رہیں۔
ملٹی فیکٹر آتھنٹی کیشن اور فوری سسٹم اپڈیٹس لازمی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صارفین اور سرکاری ملازمین غیرمصدقہ ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ڈیپ فیکس اور جعلی خبروں کے ذریعے نفسیاتی جنگ کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں آئی ٹی ٹیمز کو فوری تھریٹ ہنٹنگ اور سیکیورٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں



