تازہ ترین

کراچی بدامنی، چیف جسٹس کے زیر صدارت کراچی میں اہم اجلاس

کراچی: کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز بھی موجود ہیں

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری دہشت گردی کی تازہ لہر پر ملک کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں،اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی خصوصی طور پر کراچی تشریف لائے ہیں اور اعلیٰ حکام سے چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ کے بیٹے سید اویس علی شاہ کے اغواء اور امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے بیرسٹراویس شاہ کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس کی اب تک کی کارکردگی پیش کی،اُن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس جلد سید اویس شاہ کو بازیاب کرا لے گی جس کے لیے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اجلاس میں ڈی رینجرز بلال اکبر اجلاس میں امن و امان کی بحالی میں رینجرز کے کردار پر روشنی ڈالی اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کی رہورٹ پیش کی، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے اغوا کیس میں 21 سے زائد افراد کو گرفتارکیا گیا۔

جب کہ دوسری طرف معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں مارے گئے چھاپوں میں گرفتار ملزمان سے کی گئی تفتیش سے بھی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -