اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

مسافروں کیلئے بڑی خبر، کراچی سے ٹرین آپرپشن ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(20 جولائی 2026): ٹنڈو آدم اور وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے، جہاں مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اترنے کے باعث کراچی سے ٹرین آپریشن کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر 2 ریلیف کرینوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم ٹرین آپریشن مکمل بحال ہونے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ڈاؤن ٹریک سے گری ہوئی بوگیاں ہٹا کر جزوی طور پر ٹرینوں کی آمد و رفت کو بحال کیا جائے گا۔

حادثے کے باعث مختلف اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، جس کے تحت قراقرم ایکسپریس کو حیدرآباد، علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری، جبکہ راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لانڈھی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پشاور سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹنڈو آدم اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں