بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی : چند گھنٹوں میں مختلف ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چند گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق 8 سے زائد زخمی ہوگئے تاہم لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات نے تین خاندانوں میں کہرام مچا دیا، جبکہ تیز رفتاری کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

کارساز پمپ کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فضل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ملیر کے علاقے میں انور بلوچ ریسٹورنٹ کے قریب سڑک عبور کرنے والی خاتون کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا، جاں بحق خاتون کی شناخت حسینہ کے نام سے ہوئی ہے۔

جمالی پل کے قریب ایک اور حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوا، تاہم متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

سپر ہائی وے پر ہی لکی سیمنٹ کے قریب ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہزور ٹرک اور ڈاٹسن کے ڈرائیورز مبینہ طور پر ایک دوسرے سے ریس (دوڑ) لگا رہے تھے کہ بے قابو ہو کر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہزور ٹرک میں سوار افراد شکارپور سے کراچی آ رہے تھے کہ اس حادثے کا شکار ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام حادثات کے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں (جناح اور عباسی شہید) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے نامعلوم گاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں