ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

کراچی میں موسم کی تبدیلی، وائرل انفیکشن نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں وائرل انفیکشن نے خطرناک صورت حال اختیار کرلی، سرکاری اسپتالوں میں روزانہ 6 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم کی تبدیلی اور دھول مٹی کے بڑھتے اثرات نے وائرل انفیکشن کی صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے۔

شہر بھر میں نزلہ، زکام، کھانسی اور تیز بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے، یومیہ سیکڑوں مریض مختلف اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں، شہر کا کوئی اسپتال ایسا نہیں جہاں وائرل انفیکشن کے باعث کھانسی،نزلہ، اور بخار میں مبتلا مریض نہ لائے جارہے ہوں ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے اور روزانہ سیکڑوں مریض مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔

سول اسپتال، جناح اسپتال، عباسی شہید اور دیگر اسپتالوں میں مجموعی طور پر یومیہ تقریباً 6 ہزار مریض پہنچ رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ گندگی، بڑھتی ہوئی دھول مٹی اور آلودگی شہریوں میں کھانسی، نزلہ اور بخار پھیلنے کا بڑا سبب ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ماسک پہنیں ، دھول مٹی سے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں ، ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں ، گھر کا صاف ستھرا کھانا استعمال کریں اور باہر کی غیر معیاری غذا سے پرہیز کریں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بروقت احتیاط نہ کرنے کی صورت میں وائرل انفیکشن مزید بڑھے گا اور اسپتالوں پر دباؤ میں بھی اضافہ ہوگا۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں