کراچی میں 6 سالہ بچے ولی کے قتل اور زیادتی کیس میں عدالت نے ملزم حمزہ کے بھائیوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 6 سالہ بچے ولی کے قتل اور زیادتی کے کیس میں حمزہ کے بھائی دونوں ملزمان کو ماتحت عدالت میں پیش کیا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد اور عمران کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ تفتیش کے دوران شبہ ہوا ہے کہ ملزم حمزہ کے ساتھ اس کے دو بھائی بھی سہولت کاری میں ملوث تھے اور انہوں نے بچے کی لاش چھپانے کے لیے مدد فراہم کی، جرم پر پردہ ڈالا۔
جس کے بعد عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا قبول کرلی ہے اور آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
کراچی: 6 سالہ ولی کے قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات، والد، چچا اور بھائی بھی گرفتار
واضح رہے کہ پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے ولی کے قتل میں مرکزی ملوث حمزہ کو گرفتار کرلیا تھا۔
چند روز قبل گھر سے لاپتا بچے کی لاش کو ملزم نے بوری میں بند کرکے عمارت کی تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔


