پیر, جون 8, 2026
اشتہار

یوم آزادی پر کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 مئی 2026): پاکستان رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حب ریور روڈ پر واقع رئیس گوٹھ چیک پوسٹ کے قریب ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبدالجبار سرکی کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور اس کا نام سی ٹی ڈی کی ‘ریڈ بک’ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے کراچی اور اندرون سندھ میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سال 2020 میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سجاد شاہ کے گروہ میں شامل ہوا تھا اور وہ بیرون ملک موجود اپنے ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر شہر میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا اور اس نے گلشنِ حدید میں لگائے جانے والے ایک آزادی اسٹال کی ریکی کیے جانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

+ posts

عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں