پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی : جشنِ آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، مطلوب دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نےجشنِ آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مطلوب دہشت گرد سومار ملاح کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد سومار ملاح کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے پستول، دستی بم، رسیدیں اور دیگر اہم سامان برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم ایس ایل اے سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد اور اس کا فرار ساتھی اسرار ماضی میں پولیس موبائل پر حملے میں بھی ملوث رہے ہیں، جبکہ دونوں جشنِ آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں