جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

کراچی: فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 اپریل 2026): رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا مطلوب دہشت گرد نور عالم عرف وفادار کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2014 میں مفتی نور ولی گروہ میں شامل ہوا تھا اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔

دہشتگرد کا 2021 میں لیویز چیک پوسٹ مکین پر حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں دہشت گرد کے دو ساتھی ہلاک، جب کہ 6 اہلکار اغوا کیے گئے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد آئی ای ڈیز نصب کرنے اور دھماکوں میں بھی ملوث رہا۔ آپریشن کے بعد افغانستان فرارہوا اور دہشتگردی نیٹ ورک سے منسلک رہا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کمانڈر بلال عرف طوفان کی ہدایات پر دہشتگردی سرگرمیوں میں شامل رہا اور یہ اب کراچی میں روپوش ہو کر نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر کے اس سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں