منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

کراچی: لسانی بنیادوں پر قتل وغارت کرنیوالا وصی اللہ لاکھو گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(2 نومبر 2025): لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے وصی اللہ لاکھو گروپ کے اہم کارندہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم محمد اسماعیل عرف تامبا انتہائی مطلوب تھا، گرفتار ملزم محمد اسماعیل عرف تامبا سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم 2005 میں ایم کیو ایم لندن اور بعد میں لیاری گینگ وار میں شامل ہوا، اسماعیل لسانی بنیادوں پر قتل وغارت کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم 50 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم وصی اللہ لاکھو، رضوان موٹا، تاجو سمیت متعدد کیساتھ سرگرم رہا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ملزم پولیس مقابلے، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا، ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، گرفتار ملزم محمد اسماعیل عرف تامبا کو اسلحے سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی:‌ بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے والا ’چھانگا گینگ‘ کا کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں