کراچی (12 فروری 2026): شہرِ قائد میں ماہِ صیام کی آمد سے قبل ہی پانی کے بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشنِ اقبال شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن لیک ہونے کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق متاثرہ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی سے کراچی تک پانی پہنچنے میں تقریباً 18 گھنٹے لگتے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو پانی کی باقاعدہ فراہمی کل سے شروع ہو سکے گی۔
رمضان المبارک سے عین قبل پیدا ہونے والے اس بحران نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ واٹر کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


