ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی میں پانی کی سپلائی کب بحال ہوگی؟ شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پانی کی فراہمی کی بحالی کے حوالے اہم خبر آگئی تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے باوجود سپلائی بحال نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کی پائپ لائنوں میں مرمتی کام کے حولے سے واٹر کارپوریشن کی جانب اہم بیان آگیا۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے دومقامات اور دھابیجی میں بھی پانی کی پائپ لائن کا مرمتی کام رات ایک بجے مکمل کرلیا گیا تاہم 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکی۔

شہر کے مختلف علاقوں گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، صفورا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا میں پانچویں روز بھی پانی کی بندش برقرار ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ تین ہائیڈرنٹس نیپا، صفورا اور سخی حسن پر پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے تاکہ شہری ٹینکرز کے ذریعے عارضی طور پر پانی حاصل کرسکیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی کے نظام کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے اور دوپہر 3 بجے تک متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی شروع ہونے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں