جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 11 کی لائن پر کام جاری ہے، 48 انچ کی پانی کی لائن میں رساؤ کے باعث مرمتی کام کیا جارہا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو پانی سپلائی کرنے والے تین پمپ عارضی طور پر بند ہیں، دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کا ایک پمپ بھی مرتی کام کے باعث بند ہے۔

واٹر کارپوریشن کی مین لائنیں بند ہونے سے واٹر ٹینکر سروس بھی معطل ہے، مرمتی کام کے باعث شہر میں 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائنوں کی مرمت 10 گھنٹوں میں مکمل کرلی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں