جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

پانی کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 فروری 2026): دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش اور بریک ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ مزید بڑھ گیا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والے متعدد 11 کے وی فیڈرز خرابی کا شکار ہیں، مرکزی فیڈرز فالٹ اور کیبل میں خرابی کے باعث پانی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بند کرنے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: رمضان سے قبل پانی کا سنگین بحران

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے نیتجے میں شہر قائد کو پانی کی فراہمی ایک بار پھر متاثر ہوگئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہے، کے تھری پمپ ہاؤس میں بجلی کا بریک ڈاؤن دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا جس کے باعث چار میں سے تین پمپ بند ہوگئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں