کراچی (23 جنوری 2026): دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے باعث پانی کی فراہمی بند ہونے سے پریشان شہریوں کیلیے اچھی خبر آگئی۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ کے-الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اپنی طے شدہ سالانہ مینٹیننس کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کام کی تکمیل کے بعد اسٹیشن کے تمام فیڈرز کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان
ان کے مطابق مینٹیننس کا بروقت مکمل ہونا شہریوں کیلیے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتا ہے جبکہ یہ اقدام واٹر کارپوریشن اور کے-الیکٹرک کے درمیان بنیادی شہری سہولیات کی بہتری اور تسلسل کیلیے مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


