بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

کراچی کو تقریباً 145 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 اگست 2026): کے-الیکٹرک کے سسٹم سے کیبل چوری ہونے کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن کے باعث بجلی مکمل معطل ہوگئی، صبح 9:40 پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی بوتلوں پر بھی چارجز کی تجویز

ترجمان نے بتایا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونے سے کراچی کو تقریباً 145 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ابراہیم حیدری، شاہ فیصل کالونی، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل، کارساز، ڈی ایچ اے اور قیوم آباد جیسے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ کے-الیکٹرک کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کیبل چوری کے باعث فراہمی متاثر ہوئی، کارپوریشن حکام بجلی بحالی کیلیے کے-الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں، بحال ہونے کی صورت میں پانی کی فراہمی معمول پر لانے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں