کراچی: واٹر بورڈ نے پورٹ قاسم کے قریب پانی کی لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا، لانڈھی اور ملیر میں فراہمی بحال ہوگئی۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم کے قریب واقع پانی کی لائن کی مرمت کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا، ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا گیا۔
مرمتی کام کی تکمیل ہونے کے لانڈھی اور ملیر کے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کےلیے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا گیا تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
ادارے نے عارضی تعطل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پانی کی ترسیل کے نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے لیے جامع اور مستقل اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
کراچی میں گزشتہ 7 روز سے جاری پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


