ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کراچی کو پانی کی فراہمی ایک بار پھر متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 فروری 2026): دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے نیتجے میں شہر قائد کو پانی کی فراہمی ایک بار پھر متاثر ہوگئی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہے، کے تھری پمپ ہاؤس میں بجلی کا بریک ڈاؤن دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا جس کے باعث چار میں سے تین پمپ بند ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پانی کے بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئیں

پچھلے دنوں گلشن اقبال کے علاقے شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی مرکزی لائن لیک ہونے کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام نے بتایا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

تاہم حکام کا کہنا تھا کہ دھابیجی سے کراچی تک پانی پہنچنے میں تقریباً 18 گھنٹے لگتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو اس کی باقاعدہ فراہمی کل سے شروع ہو سکے گی۔

رمضان المبارک سے عین قبل پیدا ہونے والے اس بحران نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں