بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پانی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کراچی واٹربورڈ کا آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیرقانونی طور پر پانی فروخت کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا، کراچی واٹربورڈ نے غیرقانونی طور پر پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہرقائد کے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کے آپریشن کے دوران سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب ہائیڈرینٹ پکڑا گیا، ہائیڈرینٹ فیکٹری کے عقب میں بنایا گیا تھا۔

ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ اس ہائیڈرینٹ میں واٹربورڈ کے میٹھے پانی کے لائن سے چوری کرکے فروخت کیا جاتا تھا، سب سوائل کے نام پر پانی فروخت کیا جارہا تھا، یومیہ 3لاکھ گیلن کے لگ بھگ پانی چوری کیا جاتا تھا۔

واٹربورڈ نے ہائیڈرینٹ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

کراچی، واٹر بورڈ کی مین لائنوں پر دھات کی پلیٹیں لگا کر پانی چوری کا انکشاف

خیال رہے کہ 2018 میں اینٹی کرپشن کے عملے نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ضلع غربی میں چلنے والے3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس سیل کیے تھے۔

واضح رہے کہ شہرقائد میں ٹینکر مافیا کا بھی راج ہے جو یومیہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں