جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(12 اپریل 2026): محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سورج کی تپش برقرار رہے گی اور تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہونے کی وجہ سے حبس کی کیفیت رہے گی، جس سے شہریوں کو عام درجہ حرارت کے مقابلے میں زیادہ تپش محسوس ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں