ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (نیوز ڈیسک): شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے موسم کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال جاری کر دی ہے، جس کے مطابق شہر میں دوہرے موسم کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار میں ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے، تاہم دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ ساحلی شہر ہونے کے ناطے معمول سے کچھ زیادہ ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر صبح اور رات کی خنکی سے بچنے کے لیے مناسب لباس کا استعمال کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں