کراچی(16 اپریل 2026): شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں فی الحال بارش کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع صاف رہے گا اور تیز دھوپ نکلنے کی توقع ہے۔ آج صبح سویرے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم کے پیشِ نظر پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


