شہر قائد بارش کے بعد اچانک موسم سرد ہوگیا ہے، کراچی میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث موسم نے اچانک پینترا بدل لیا ہے، شہر میں رات میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے بھی کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں شام 7 بجے کے بعد درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں کل سہ پہر تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی اس وقت مغربی ہواؤں کے زیراثر ہے، تیز بارش کا امکان نہیں، کراچی میں اتوار تک رات میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا مری میں برفباری شروع ہوچکی ہے، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نے الرٹ جاری کیا ہے، ایکسپریس وے سیاحوں کے لئے بند کردیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


