جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کی کراچی میں رمضان المبارک کے دوران موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ رمضان میں کراچی کا موسم معتدل رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ فروری میں دو مغربی ہواؤں کے سسٹمز ملک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، تاہم ان کے اثرات کے تحت کراچی میں موسم میں تبدیلی کے بارے میں قبل از وقت کہنا درست نہیں ہے۔

انجم نذیر ضیغم کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری سردی کی لہر جنوری کے اختتام تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ فروری میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری اور دن کے دوران 26 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور حالیہ سردی کی لہر کا کلائمیٹ چینج یا موسمیاتی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں