ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 فروری 2026): محکمہ موسمیات نے کل شہر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے تاہم رمضان میں موسم کیسا رہے گا اس حوالے سے بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل (بدھ) کراچی میں ہلکی یا درمیانے درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم جمعرات سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں موسم کیسا رہے گا۔ اس حوالے سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان میں گرمی بہت زیادہ نہیں ہوگی اور مجموعی طور پر کراچی سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کا مہینہ میں موسم خوشگوار رہے گا۔

تاہم جیسے جیسے وقت گزرے گا، دھوپ کی تپش بڑھے گی اور موسم گرم ہونے سے آخری ہفتے میں دن میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے سے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں