کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کل پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں گرمی کی پہلی لہر نے دستک دے دی ہے، جس کے باعث کراچی سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث موسم گرم اور خشک ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز دھوپ کے باعث کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیا نے پیش گوئی کی کہ کل پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے حبس اور گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
بالائی اور وسطی سندھ کے علاقوں میں سورج نے آگ برسانا شروع کر دی ہے، چھور اور مٹھی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر تک پہنچ گیا جبکہ ٹنڈو جام اور ٹھٹھہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ
شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث موسم گرم اور خشک ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق:
آج کی صورتحال: تیز دھوپ کے باعث کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کی پیش گوئی: کل (اتوار کو) پارہ مزید چڑھ کر 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے حبس اور گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


