The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں‌ کل بھی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات  کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ ہم اپنی پیش گوئی پر قائم ہیں، بارش کا یہ سسٹم بدھ سے لے کر جمعے تک رہے گا، یہ سسٹم آہستہ آہستہ بلوچستان کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم کل شام تک کراچی اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم کل سے کمزور ہونا شروع ہوگا، آگے بڑھے گا تو بلوچستان میں بارشیں شروع ہوجائیں گی پھر یہ سسٹم وہاں سے بھی آگے چلا جائے گا، کل بارش اگر ہوگی تو امید ہے کہ کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اربن فلڈنگ ہوچکی ہے، ندی نالے صاف نہ ہوں تو اربن فلڈنگ تو لازمی ہوگی، اربن فلڈنگ کا مطلب ہے کہ ندی نالے صاف نہ ہوں اور پانی کی درست نکاسی نہ ہو اور وہ سڑکوں پر آجائے،یہ سیلاب نہیں ہے، سیلاب ایک الگ چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں ہر سال بارشیں بوتی رہی ہیں تاہم سندھ اور کراچی میں وقفہ آگیا تھا تاہم اب بارشیں ہورہی ہیں اور ایسی بارشیں ہر سال ہونا چاہیے لیکن یہ الگ بات ہے کہ ہمارے انتظامی مسائل کے سبب یہ بارشیں ہمارے لیے مسائل کا سبب بن جاتی ہیں لیکن یہ مون سون کا سسٹم تو ہے جو کہ جولائی تا ستمبر رہتا ہے۔


یہ پڑھیں:  طوفانی بارش، 13 جاں بحق، نالے بپھر گئے، سڑکوں‌ پر پانی جمع، بارش پھر شروع


محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں مختلف شرح سے بارش ہوئی، بدھ سے لے کر آج تک سب سے زیادہ بارش نیو کراچی 130 ملی میٹر ہوئی، سابقہ ریکارڈ سے موزنہ کریں تو اسی سیزن میں اگست 1979ء میں 24 گھنٹے میں 166 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا، جمعرات کو نارتھ کراچی میں 97 ملی میٹر، ناظم آباد 67، یونیورسٹی روڈ 27، مسرور بیس 42، صدر میں 40، لانڈھی میں 20، گلشن حدید میں 16 جبکہ فیصل بیس میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں