ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 جنوری 2026): محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے، کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بھی دھند برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، ہفتے کو دھند اسموگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے دھند کی شدت بڑھ رہی ہے، آئندہ دس روزکے دوران شہر کا درجہ حرارت بارہ سے چودہ ڈگری رہنےکی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں