کراچی (16 فروری 2026): محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج شام سے ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی بارش کا امکان ہے اور مغربی ہواؤں کے تحت شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں نمی بڑھنے سے اس وقت ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 86 فی صد ہے، شمال مشرقی سمت سے ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ملک کے بیش تر علاقوں میں آج موسم سرد، خشک رہے گا، کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، چمن، پشین، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، خضدار گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، پارہ چنار میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیش تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


